کیااگلے الیکشن سے قبل عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کر لینی چاہۓ ؟


پاکستانی سیاست کے افق پر چمکنے والے ستارے عمران خان ،کے گلیمرکا جادو چاہنے والوں میں پچھلی کئی دہائیوں سے چھایا ہوا ہے ۔ اگرچہ پاکستانی سیاست میں شیخ رشید بھی پرمیننٹ کنوارے کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ۔

مگر ان سے شادی کرنے کے امیدوار دور دور تک نظر نہیں آتے۔ البتہ عمران خان ہمیشہ سے سب کی توجہ کا مرکز رہے ہیں ۔ جمائما سے شادی کر کے عمران خان نے بر صغیر پاک و ہند کی بہت ساری حسین لڑکیوں کے نہ صرف دل توڑ دیۓ تھے۔بلکہ اس رات کئی حسیناؤں کے تکیۓ بھیگتے رہے ۔

جمائما سے علیحدگی کی خبر نے عمران خان کو ایک بار حسیناؤں کی آنکھ کا تارا بنا دیا تھا۔ کچھ لوگوں کے نزدیک اسی سبب تحریک انصاف میں خواتین بہت ذوق و شوق سے آتی ہیں۔ مگر اس بار قرعہ فال ریحام خان کے نام نکلا ۔

اس دفعہ مایوس ہونے والے دیگر حسیناؤں میں معروف سیلفی گرل قندیل بلوچ اور مشہور اداکارہ میرا کا نام بھی شامل تھا ۔ ریحام خان کے ساتھ علیحدگی اور قندیل بلوچ کے قتل کے بعد میرا نے کئی بار ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔

مگر عتیق الرحمن نامی ایک شخص کے میرا کے ساتھ نکاح کی خبروں نے اس خواہش کی راہ میں رکاوٹ ڈال دی تھی ۔ پے در پے کئی پیشیوں کا سامنا کرنے کے بعد آخر کار عدالت نے آج عتیق الرحمن کے نکاح نامے کو غیر تصدیق شدہ قرار دیا ہے ۔

عدالت نے میرا کے تنسیخ نکاح کا نہ صرف مطالبہ تسلیم کر لیا ، بلکہ ان کو اس بات کی اجازت بھی دے دی ہے کہ وہ اب نکاح کر سکتی ہیں ۔ صحافی برادری سے گفتگو کرتے ہوۓ میرا نے عدالت کے فیصلے پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا۔ بلکہ اس بات کا ارادہ بھی ظاہر کیا کہ لڑکا انہوں نے دیکھ رکھا ہے اور وہ اب شادی کریں گی ۔

اداکارہ میرا کا عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کا مشورہ

اداکارہ میرا کا عمران خان کو جمائمہ سے دوبارہ شادی کا مشورہ

Posted by Geo News Urdu on Wednesday, November 15, 2017

 

اس موقعے پر عمران خان کے حوالے سے جواب دیتے ہوۓ میرا نے بتایا کہ وہ ایک اچھے سیاست دان ہیں اور ان کو چاہۓ کہ وہ جمائما سے دوبارہ شادی کر لیں ۔ وہی ان کے لۓ سب سے بہتر ثابت ہو گی ۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان میرا کے اس مشورے پر عمل کرتے ہیں یا نہیں ۔

کیااگلے الیکشن سے قبل عمران خان کو جمائما سے دوبارہ شادی کر لینی چاہۓ ؟

log in

Captcha!

reset password

Back to
log in